Activities

پاکستان میں تعینات ملا ئیشیا ہا ئی کمشنر محمد اظہر بن مزلان کا دورہ سرحد چیمبر

23 July 2025

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے پاک ملائیشیا اقتصادی و تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے کاروباری ویزہ کے اجر اء کے عمل کو آسان بنانے، تجارتی وفود کے تبادلے،ایک دوسر ے کے پوٹینشل سے بھر پور طر یقہ سے ا ستفادہ حا صل کر نے سمیت سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد پر زور دیاجبکہ پا کستا ن میں تعینا ت ملا ئیشیا ہا ئی کمشنر محمد اظہر بن مزلان نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہت بنانے کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔سفا رتکار نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کر نے کیلئے بزنس کمیو نٹی کے ما بین رو ابط کو بہتر ا ندا ز میں ا ستوا رکر نے اور دو نو ں جا نب سے مشتر کہ اقدا مات کے زر یعے سہو لیات کی فر اہمی پر زور دیا ہے۔  پاکستان میں تعینات ملا ئیشیا ہا ئی کمشنر محمد اظہر بن مزلان ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری محمد زولسری بن روسدی کے ہمراہ گذشتہ روز سر حد چیمبر کا دورہ کیا۔

NEWS