سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت اولین مشن ہے موجودہ حالات کے تناظر میں کاروباری طبقہ بے شمار مشکلات سے دوچار ہے۔ کاروبار ٗ صنعتی ٗ CNG اورپٹرولیم سیکٹر سمیت دیگر شعبہ جات کی ترقی سے ہی ملکی معیشت کو استحکام اوربہتری کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے۔ تاجر برادری کی مشاورت سے پالیسیوں کو تشکیل دی جائیں گی اور ان کے مسائل کو حکومتی ایوانوں اور متعلقہ اداروں کے سامنے موثر انداز میں پیش کرکے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر کی صدارت کا باضابطہ عہدہ کا چارج سنبھالتے ہوئے اور مبارکباد کے لئے آنیوالے مختلف تاجروں اور صنعتکاروں کے وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ وفود میں سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر چیئرمین پرویز خان خٹک ٗصرافہ ایسوسی ایشن کے صدر شیرفرزند ٗ اپشیاء کے سابق صدر مشتاق احمد کی قیادت میں صنعت و تجارت سے وابستہ کاروباری افرادنے چیمبر آکرنو منتخب صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان اور نائب صدر شہریار خان کوعہدوں کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفد میں ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر منہاج الدین ٗ نائب صدور باچا وزیر ٗ غالب خان ٗ ایگزیکٹو ممبران قاضی امجد علی ٗ رشید خٹک ٗ لقمان شاہ ٗ اجمل خان اور تیمور شاہ ٗ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر خلیق الرحمانٗ علی جان ٗ اکبر شاہ جہان اور ٗ نو منتخب ایگزیکٹو ممبر سیف اللہ ٗفیض رسول ٗ فضل واحد ٗ اشتیاق احمد ٗ گڑ منڈی سے قاری حفیظ ٗ این ایچ کاظمی ٗ پاکستان یوتھ آرگنائزیشن کے سیکرٹری انفارمیشن عبدالوہاب موسیٰ زئی شامل تھے۔ سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان نے مختلف وفود نے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھال پر مبارکباد دی۔ وفد میں انجینئر اورنگزیب خلیل ٗ مولانا عبدالرؤف جان ٗ امیر محمد خان ٗ حکیم خدمت حسین ٗ مختار حسین ٗ عمران منیر جبکہ سرحد چیمبر کے نائب صدر شہریار خان نے بھی اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد مختلف کاروبار سے وابستہ کاروباری حضرات سے ملاقات کی اور انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ وفد میں حاجی اسرار صراف ٗ حاجی شیرفرزند ٗ اویس قرنی سمیت دیگر شامل تھے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان اور کابینہ کے دیگر ممبران نے اس موقع پر اپنے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ کی مشکلات کے فوری ازالہ کے لئے برق رفتاری سے کام کیا جائے گا اور تاجروں ٗ دکانداروں ٗ صنعتکاروں بالخصوص سی این جی ٗ پٹرولیم سیکٹرز سے متعلقہ مسائل کو وفاقی و صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ موثر انداز میں اٹھا کر حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کا کہنا تھا کہ بزنس مین فورم اور بزنس کمیونٹی نے ان پر جس اعتماد کا اظہارکیا اس پرپورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے اور انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔