Activities

صدر فضل مقیم کا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں عوامی سماعت سے خطاب

02 October 2024

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے حکومت اور اوگرا سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کے شپنگ ٹیرف کے تعین کرتے وقت نجی شعبہ کے تحفظات کو مدنظر رکھا جائے کیونکہ کسی قسم کا اضافہ نجی شعبہ کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگا۔ گذشتہ روز سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں عوامی سماعت سے خطاب کرتے ہوئے نجی شعبے کے گیس پروڈیوسر کو درپیش مسائل و مشکلات کو مفصل انداز میں پیش کیا جو کہ ایس این جی پی ایل پائپ لائنوں کے ذریعے اپنی گیس کی شپنگ کرتے ہیں۔ سرحد چیمبر کے صدر نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں قدرتی گیس سے متعلقہ نجی سیکٹر بے شمار مشکلات سے دوچار ہے انہیں کاروبار کرنے میں کافی دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور اوگرا کی جانب سے شپنگ ٹیرف میں زیادہ اضافہ نجی شعبہ کیلئے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدا م سے گریز کیا جائے جو کہ گیس کے شعبہ سے وابستہ کاروباری حضرات کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت بزنس کمیونٹی کو اپنے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ریلیف کی اشد ضرورت ہے۔ اوگرا کی جانب سے منعقدہ عوامی سماعت میں گیس سیکٹر سے وابستہ کاروباری حضرات کے علاوہ متعلقہ مرکزی و صوبائی اعلیٰ افسران اور سٹیک ہولڈرز ٗ متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

NEWS