سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان سرحد چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سیف اللہ کی قیادت میں گڑ منڈی خوشحال بازار پشاور کے عہدیداروں اور ممبران پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریار خان ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ندیم رؤف ٗ اشفاق احمد ٗ حاجی آفتاب اقبال اور حمود الرحمان ٗ گڑ منڈی خوشحال بازار کے عہدیداران اور اراکین حاجی شیر علی ٗ شیرافضل ٗ فریق اللہ ٗ شفقت محمود ٗ رحمان گل ٗ باغی جان ٗ سلطان عزیز ٗ حاجی ثناء اللہ ٗ معاذ اللہ اور امداد اللہ بھی شریک ہیں۔ اس موقع پر وفد نے سرحد چیمبر کے صدر کو گڑ کے کاروبار سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے وفد کو اُن کے مسائل حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔