سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریار خان نے پشاور کے مقامی شادی ہال میں فرنیچر ایکسپو کا افتتاح کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد ندیم رؤف ٗ حاجی آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد اور حمود الرحمان بھی موجودہیں۔ سرحد چیمبرکے عہدیداران نے افتتاح کے بعد فرنیچر ایکسپو میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور ایکسپو کے منتظمین کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو بھی سراہا۔ ایکسپو کے آرگنائزر فیصل اور محترمہ زرنش کی جانب سے سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان ٗ سینئرنائب صدرعبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریارخان ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد ندیم رؤف ٗ حاجی آفتاب اقبال اور اشفاق احمد کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔