پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ٗ ایگزیکٹو ممبر اور سرحد چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اشفاق احمد اور حاجی آفتاب اقبال کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے سرحد چیمبر کا دورہ کیا اور سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدرشہریار خان اورنو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر سابق صدر حاجی محمد افضل ٗسابق سینئر نائب صدرشاہد حسین ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے نو منتخب ممبر محمد ندیم رؤف ٗ سابق نائب صدر جاوید اختر اورپاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے ممبران سمیت چائے کے کاروبار سے وابستہ حضرات بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین اشفاق احمد نے سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کو ملاقات کے دوران چائے کے کاروبار سے وابستہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جس پرسرحد چیمبرکے صدر فضل مقیم خان نے ایسوسی ایشن کے وفد کو صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے موثر انداز میں بات چیت کرکے درپیش مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے یقین دہانی کرائی۔