Activities

چھوٹے کارخانہ داروں اورممبران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

23 October 2024

سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان سمال انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ  کے منیجنگ ڈائریکٹر حبیب اللہ عارف کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر چھوٹے کارخانہ داروں اورممبران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر ذوالفقا رعلی صاحبزادہ ٗ ڈی ایم ڈی نعمان فیاض ٗ اور انچارج عتیق الرحمان  کے ایم ڈی کے ہمراہ تھے۔ اجلاس کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗسرحد چیمبر کے سابق صدر انجینئر مقصود انور پرویز ٗسرحد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبر ضیاء الحق سرحدی ٗسابق سینئر نائب صدر عمران خان مہمند ٗ سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد ندیم رؤف ٗ حاجی آفتاب اقبال ٗ سیف اللہ ٗ اشفاق احمد اور سابق ایگزیکٹو ممبر عفاف علی خان ٗ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ روڈ پشاور کے صدر وحید عارف اعوان سمیت عاطف رشید خواجہ ٗ مظہر الحق ٗ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن ٗ سیکرٹری سہیل انجم اور چھوٹے کارخانہ دار بھی موجود تھے۔سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ چھوٹے پیمانے پر صنعتوں کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ سمال انڈسٹریز پر پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر بے جا ٹیکسوں کو فوری ختم کیا جائے۔ نئی صنعتی بستی کے قیام کے ساتھ ساتھ پہلے سے قائم انڈسٹریل اسٹیٹس کو جدید سہولیات سے آراستہ اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس کے دوران SIDB کے منیجنگ ڈائریکٹر حبیب اللہ عارف اور دیگر افسران نے پشاور میں نئی آباد ہونیوالی چھوٹی صنعتی بستی انڈسٹریل پارک پشاور (IPP) کے حوالے سے تفصیلی ملٹی میڈیا پریذنٹیشن دی اور سرمایہ کاروں اورسرحد چیمبر کے ممبران کو اس پراجیکٹ سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے صوبائی حکومت سے برآمدات پر 2فیصد سیس کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس سے قبل SIDBکے ایم ڈی حبیب اللہ عارف نے سرحد چیمبر کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

NEWS