سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان ڈپٹی کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرام کی دعوت پرڈی سی آفس پشاور میں اہم ملاقات کر رہے ہیں۔ ٹریفک ہیڈکوارٹر کے ایس پی ارباب شفیع اللہ اور پولیس آپریشنز شیرافضل سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے تاجروں کے مسائل بالخصوص پشاورشہر کے گنجان آباد بازار چڑیکوبان سمیت ملحقہ بازاروں میں ٹریفک کے مسئلہ کو واضح طوپر اجاگر کیا اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے 4ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کا مطالبہ کیا جس پر ٹریفک کے ہیڈکوارٹر کے ایس پی ارباب شفیع اللہ نے یقین دلایا ہے کہ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کی سفارش پر چڑیکوبان بازارملحقہ بازاروں کے صدور کی مشاورت سے بہت جلد ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کردی جائے گی تاکہ بازار میں ٹریفک جام کے مسئلہ فوری حل کیا جاسکے۔ قبل ازیں سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے چڑیکوبان بازار پشاور میں بجلی کی تاروں ٗ ٹیلی فون کے پرانے کھمبوں اور کھدائی کے دوران گڑھوں کے مسئلے کو بھی ڈپٹی کمشنر پشاور ڈویژن سمیت دیگر افسران کے موثر انداز میں اٹھا کر انہیں جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور ڈویژن اورمحکمہ پولیس اور ٹریفک کے سینئر افسران نے بزنس کمیونٹی کو درپیش تمام مسائل اور دیرینہ مطالبات کے فوری کی بھی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناء سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے مال کی ترسیل کی دوران پولیس اہلکاروں کے رویے ٗمختلف محکمہ جات کی جانب سے بزنس کمیونٹی کو بے جا جرمانہ کرنے اور پانی کے ضیاع سمیت دیگر مسائل کی بھی نشاندہی کی اور ان مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔