Activities

سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈرائی پورٹ اور ریلویز کا اجلاس

29 April 2025

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈرائی پورٹ اور ریلویز کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ کمیٹی کے چیئرمین ٗ سابق سینئر نائب صدر ٗ پاک افغان جائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئرنائب صدر اور سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ضیاء الحق سرحدی ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عدنان ناصر ٗ مجیب الرحمان اور خالد سلطان خواجہ ٗ امتیاز احمد علی `میاں وکیل شاہ اورسرحد چیمبرکے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن بھی موجود تھے جبکہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز پشاور انعام اللہ ٗ ڈی ڈی / پی اینڈ ایل شاہ نواز خان ٗ ڈی ایم او / پی ایس سی ڈاکٹر عارف محمود ٗ ڈی ٹی او عابدہ لودھی نے کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پرشرکت کی۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے پاکستان ریلویز کی جانب سے کاروبار و تاجر دوست اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وفاقی حکومت ٗ وزارت ریلویز اور متعلقہ اتھارٹیز خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مطالبات اور مسائل کے فوری حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الحق سرحدی نے سرحد چیمبر اور کمیٹی کی کاوشوں سے بنانے والے اضا خیل ڈرائی پورٹ سے متعلقہ مسائل مشکلات سے ایوان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

NEWS