Activities

مسلح افواج اور حکو مت کے ساتھ یکجہتی کیلئے عظیم الشا ن ریلی کا انعقاد

08 May 2025

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پا کستا ن کے متعد دشہر وں میں بلا اشتعال بھارتی فوجی حملوں کے جواب میں پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے اورپا ک فو ج اور حکو مت کو خر ا ج تحسین پیش کر نے کے لئے چیمبر ہا و س میں عظیم الشا ن یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے جمعرات کو چیمبر ہاؤس میں ہنگا می اجلا س اور مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی ریلی اور میڈ یا کے نمائند وں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں شہریوں پر بھارتی حملوں کی شدید مذمت کی اور جوابی کارروائیوں اور بھارت کے پانچ جیٹ طیاروں کو گرانے پر مسلح افواج کی بھرپور تعریف کی۔انھو ں نے کہا:”آج پاکستان کو ایک بار پھر بھارتی جارحیت کا سامنا ہے اور ایک قوم اور پاکستانی ہونے کے ناطے اپنی صفوں میں اتحاد، اعتماد اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہمارا اولین فرض ہے“۔یکجہتی ریلی کی قیادت سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان، سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، سابق صدور حاجی محمد افضل، ملک نیاز احمد، چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آفتاب اقبال، گل زمان، شمس رحیم، اشفاق احمد، ندیم رؤف اور راشد اقبال، سیکرٹری جنرل اقبال صدیق اور دیگر نے کی۔ ریلی میں چیمبر ممبران، سٹاف اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کے حق میں اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے

NEWS