Activities

آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش

12 May 2025

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت اور سینئر عہد یدا رں نے آپریشن بنیان المرصوص کی ''تاریخی کامیابی'' پر افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور ملک کی مسلح افواج کے لیے غیر متزلزل حمایت کو جا ری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔ سر حد چیمبر نے مسلح افو اج کی ملک کے دفا ع کو نا قا بل تسخیر بنا نے، امن کی بحالی اور اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں پا ک فو ج کے اہم کردار کو بھی سراہاہے۔ ان خیا لا ت کا سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان، سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان، اعلیٰ قیادت اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے پیر کے روز مشترکہ بیان میں کیا۔سرحد چیمبر کی قیادت اور سینئر عہدیدا ر اں نے پاک فوج کو اس کی تاریخی اور بہادری کی کامیابی پر سلام پیش کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا کی پوری تاجر برادری اس سرزمین کے بہادر بیٹوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے جنہوں نے ایک بار پھر جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے بے مثال جرات اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے پاکستا نی افواج کو دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا نے پر شا ندا ر الفا ظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

NEWS