خبریں

سرحدچیمبرنےپا ک،چین تجارتی تعلقات کو بہتر و وسعت دینے کیلئے کوششیں تیز کر دی

19 November 2025

خیبرپختونخواکےسرمایہ کاروں کوچینی کموڈٹی سٹی میں شراکت دار بننے کی دعوت 
 
سرحدچیمبراورہنان چیمبرکے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے با ہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط 
 
خیبرپختونخوامیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع مو جو د ہیں، سر ما یہ کار ی کر نے کی دعوت: صدر جنید الطاف 
 
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں اور چائنیز کموڈٹی سٹی میں باہمی شراکت دار بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔یہ بات گذشتہ روز سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ ا نڈسٹری کے صدر جنید الطاف نے ہنان چیمبر آف کامرس (ایچ سی سی)کی صدر مس ہو ژولنگ ر اور اور ڈائریکٹرزمس یانگ لینا اور مسٹر علی کے دورہ چیمبر کے مو قع پر اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے ممبرا ن سے خطا ب کر تے کیا۔اجلاس میں سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ندیم، سابق سینئر نا ئب صدور عبدالجلیل جان اور عمران خان مہمند، چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ا ر ا کین ضیاء الحق سرحدی، عدنان ناصر، اشفاق احمد، آفتاب اقبال اور اشفاق احمد اوروو یمن چیمبر کی صدر قرۃالعین،سینئر نا ئب صدر زارامتیاز،نا ئب صدر زر ین اختر اور راشد اقبال صدیقی، احسان اللہ، فہد امین، فضل واحد، صدر گل، اشتیاق احمد اور حمود الرحمان، سر حد چیمبر سیکر ٹری جنر ل مقتصد احسن اور دیگر بھی مو جو د تھے۔چیمبر کے صدر جنید ا لطاف نے چینی وفد کا چیمبر ا ٓمد پرتپاک استقبا ل کیا اور ہنان چیمبر ا ٓف کا مر س کی جانب سے سر حد چیمبر کیساتھ با ہمی تعاون کے فر وغ پر آمادگی کو سراہتے ہو ئے کہا پا کستا ن اور چین کے در میان ایک مضبو ط با ہمی تجا رتی، معا شی اور ثقا فتی تعلقات میں قا ئم ہیں جس کی مثا ل دنیا بھر میں نہیں ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چائنیز کموڈٹی سٹی لا ہو ر پر ا جیکٹ ''چائنا ٹاؤن'' دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کومز ید مستحکم و بہتر بنا نے میں ایک کلید ی کر دا ر ادا کر ے گا۔سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے بھی ہنان چیمبر آف کامرس کیساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے ا ٓما دگی ظا ہر کی اور کہا خیبر پختو نخوا میں چین کیساتھ باہمی تجارت کو وسعت دینے کیلئے بے شما ر مو ا قع مو جو دہیں انھو ں نے وفد کو چینی کموڈٹی سٹی لا ہور پراجیکٹ میں خیبر پختو نخوا کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔چیمبر کے صدر نے خیبر پختو نخوا کے پوٹیشنل جسمیں کان کنی، معدنیات، تیل، گیس، جیمز، جیو لر ی، ادویات،، شہد، باغبانی، حلال گوشت اور دیگر اہم شعبوں شا مل ہیں میں سرمایہ کاری کے بے پنا ہ مو ا قع ہیں اور چینی کمپنیوں کو باہمی تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے صوبے ان اہم شعبہ جات / سیکٹرز، بالخصو ص اسپیشل اکنا مک رونز (SEZs) میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ سر حد چیمبر کے صدر جنید الطاف نے چائنیز کموڈٹی سٹی میں خیبر پختو نخوا کیلئے مخصوص اراضی مختص کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ مقامی سرمایہ کاروں کیلئے اپنی مصنوعات کو مناسب انداز میں ڈسپلے کرنا انتہائی فائدہ مند ثابت ہو۔انھو ں نے مزید کہا چیمبر حکومت اور متعلقہ اداروں کی مدد سے صو بے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، تاہم، انہوں نے زور دے کر کہا کہ تجارتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے امن ناگزیر ہے۔ سر حد چیمبر کے صدر جنید ا لطاف نے اس مو قع پر دو نو ں چیمبرز کے در میا ن لیز ان اور کو ر ڈانیشن کیلئے فو کل پر سن نا مزد کر نے اور چینی کموڈٹی سٹی کے حوا لے سے چیمبر ہا وس میں اسپیشل معلو ماتی، ہیلپ ڈیسک کے قیا م کی تجو یز پیش کی۔ قبل ازیں، ہو ژولنگ ر اور اور یانگ لینانے چینی کموڈٹی سٹی کے بنیادی مقا صد کے با رے میں تفصیلات بتا تے ہو ئے کہا یہ پر ا جیکٹ 18,000 مربع میٹر سے زیادہ پر پھیلے گااورتو قع کا اظہار کیا مذکورہ سر ما یہ کار ی کے فر وغ کا منصو بہ ہ اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا۔ مسز زولنگ نے مزید کہا کہ چینی کموڈٹی سٹی مقامی طور پر پیداواری مصنوعات جیسے زراعت، زرعی مشینیں، تعمیرات، بجلی کے اوزاراور عام زندگی کی اشیاء کی نمائش کا مرکز ہو گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ شہر، جو کہ مکمل طور پر تھوک کی بنیاد پر قا ئم کیا جا ر ہا ہے، سرمایہ کاروں کی مشکلات کو کم کرنے، صنعتی سامان کی ترسیل، تیز رفتار خدمات فراہم کرنے والوں میں مدد کرے گا اوسر حد چیمبر اور خیبر پختو نخوا کی صنعتوں کو اس اہم منصوبے میں شراکت دار بننے اور باہمی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے کاروبار اور صنعتوں کو بڑھانے کی دعوت دی۔بعد ا ز اں، پا کستا ن اور چین، با لخصو ص سر حد چیمبر کے ساتھ رو ابط کے فر وغ کیلئے دونو ں چیمبر ز کے ما بین ایک مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، جس کا مقصد مصنو عات کی مار کیٹنگ، جا ئنٹ ونچر، مشترکہ تجربات، فوائد، مقاصد، نیز، معذور بچو ں کے ہنر کیلئے پرو گرام،تعلیم و تربیت، تر قی اور CSR کے تحت مزید ا قدا مات اور دیگر مختلف جا ئنٹ و نچر کے زر یعے با ہمی فو ا ئد حا صل کر نے سمیت باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہے۔

NEWS