SCCI
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے زرعی یونیورسٹی پشاور کے آفس آف ریسرچ کمرشلائزیشن اینڈ انوویشن (ORIC)کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی یونیورسٹی کا ORIC ڈیپارٹمنٹ اس لحاظ سے اہم ہوتا ہے کہ وہ جامعہ کے اساتذہ اور طلباء کے کئے گئے تحقیقی کام کو کاروبار کی شکل دیتا ہے اور یوں ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے جن ممالک نے معاشی ترقی کی ہے ان میں قدر مشترک اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے مابین رابطہ اور تعاون ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں یونیورسٹی اور صنعت ایک دوسرے سے دور رہے ہیں۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہااس امید کا اظہار کیا کہ زرعی یونیورسٹی کا مضبوط اور فعال ORIC صوبے کی معاشی ترقی کا وسیلہ ثابت ہوگا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کو زرعی یونیورسٹی کی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
لیڈر بزنس مین فورم اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفربلور کی قیادت میں سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان اورنائب صدرشہریار خان پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی جی ذوالفقار حمید کو انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا تعینات ہونے اور اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور کی بزنس کمیونٹی کو امن و امان سے متعلق درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا اور سرحد چیمبر کے وفدنے آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید سے بزنس کمیونٹی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی درخواست کی گئی۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے سرحد چیمبر کے وفد کو خیبر پختونخوا میں امن و امان برقرار رکھنے ٗ کاروبار کیلئے پرامن ماحول اور عوام بالخصوص
وفاقی وزیر خزانہ اور یونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اصلاحات اور اقدامات کے نتیجے میں ملک کی معیشت کو استحکام اور دیرپا ترقی کی طرف گامزن کیا ہے۔ ٹیکس نظام کو آسان اور بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ٹیکس پالیسی آفس کو آئندہ تین چار دنوں میں فعال بنادیا جائے گا۔ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کے معاشی استحکام و ترقی کے لئے لیڈ کردار ادا کرنا چاہئے۔ بجٹ سازی سے قبل بزنس کمیونٹی اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے تاکہ تاجروں اور عوام کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔سرحد چیمبر اور کاروباری طبقہ کی جانب سے تجویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گاجبکہ وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی اور عوام نے گذشتہ ایک دہائی سے مشکلات کا سامنا کیا جس کا وفاقی حکومت ان کا احساس اور مکمل ادراک ہے۔موجودہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچاکر معیشت بحال اور استحکام کی جانب گامزن کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے فریم ورک میں رہتے ہوئے حکومتی اخراجات اور ریونیو میں توازن رکھے جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جامع اور پائیدار معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کافی مشکل حالات سے دوچار ہے اور موجودہ حالات کے تناظر میں کاروبار ٗ صنعت تجارت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ تجارتی روٹس کی بندش کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاروباری طبقہ ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام اور ڈبل ٹیکسوں کے نفاذ سے تاجر برادری کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جس کے ازالہ کے لئے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ صدرفضل مقیم خان نے کہاکہ حکومت کاروبار دوست بجٹ کے ذریعے خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو خصوصی ریلیف اور مراعات فراہم کرے۔ چیمبر کے صدر نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے خیبر پختونخوا کے کاروباری طبقہ کے مسائل کو ایک تحریری شکل دے اور چیمبر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو آئندہ مالیاتی سال کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے تاکہ دہشت گردی سے متاثرہ بزنس کمیونٹی کو ہرسطح پر ریلیف دیا جاسکے۔ اجلاس کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریار خان ٗ سابق صدر اور نامور صنعت کار سینیٹر محسن عزیز ٗ سابق صدور حاجی محمد آصف ٗ زاہداللہ شنواری ٗ فواد اسحق ٗ ریاض ارشد ٗ حاجی محمد افضل ٗعدیل رؤف ٗ فیض محمد فیضی ٗ ذوالفقار علی خان ٗعفان عزیز ٗ انجینئر مقصود انور پرویز ٗ سابق سینئر نائب صدور شاہد حسین ٗ محمد نعیم بٹ ٗ ثناء اللہ خان ٗ سابق نائب صدر حارث مفتی ٗ سابق سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ضیاء الحق سرحدی ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سیف اللہ خان ٗ عباس فواد عظیم ٗ سجاد ظہیر ٗ آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد ٗ مجیب الرحمان ٗ شمس الرحیم ٗ عدنان ناصر ٗ صدام حسین اور احسان اللہ ٗ صدر گل ٗ فضل واحد ٗ ممبر آئی آرپالیسی ایف بی آر نجیب احمد میمن ٗ ڈائریکٹر ٹو فنانس منسٹر شہریار احمد ٗ اسپیشل اسسٹنٹ ٹو ایم او ایس مصطفی ڈوگر ٗ ممبر کسٹمز پالیسی ایف بی آر واجد علی ٗ اسپیشل اسسٹنٹ ٹو منسٹر محمد آصف ٗ سیکرٹری جنرل مقتصد احسن اور تاجر ٗ صنعت کار کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اجلاس کے دوران سابق صدور سینیٹر محسن عزیز ٗ حاجی محمد آصف ٗ زاہد اللہ شنواری ٗ فواد اسحق ٗ حاجی محمد افضل ٗ عدیل رؤف ٗ ریاض ارشد ٗ IAP صدر ایوب زکوڑی ٗ زرک خان ٗسابق سینئر نائب صدر شاہد حسین ٗ بخت میر جان درانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی ٗ تاجر ٗ صنعت کار کو درپیش مسائل بالخصوص پاک افغان بارڈرز کی بندش ٗ پالیسیوں اور نظام میں پیچیدگیوں ٗ بینکوں کے لینڈنگ اور بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی عدم فراہمی ٗ ٹیکس نظام میں مسائل و خامیاں اور پالیسی اور ریگولیٹری ٗ قوانین کے حوالے سے تحفظات کے بارے میں تفصیلی طور پر ایوان کو آگاہ کیا اور ان تمام مسائل کے حل کیلئے کارآمد اور قابل عمل تجاویز پیش کی۔ وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصلاحات کے ذریعے ٹیکس نظام کوآسان بنایا گیا ہے جبکہ ٹیکس پالیسی آفس کو آئندہ تین چار دنوں میں فعال بنادیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کو بااعتماد ادارہ بنانے کے لئے انسانی مداخلت کو کم کیاگیا ہے اور نظام کو جدید / آن لائن کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ جامع مشاورتی عمل شروع کیاگیا اور بزنس کمیونٹی کی تجاویزکو بجٹ کا حصہ بناکر انہیں ہر سطح پر ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کمرشل بینکس تمام سیکٹرز کو سپورٹ کریں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت دیرپا معاشی ترقی و استحکام کے لئے کوشاں ہے اور موجودہ معاشی اعشاریہ اس بات کی دلیل ہے کہ حکومتی اصلاحات اور اقدامات کے ذریعے معیشت بحالی و ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہے جبکہ وزیر مملکت برائے خزانہ علی پریوز ملک کا کہنا تھا کہ IMF کے فریم روک میں رکھتے ہوئے حکومت اپنے اخراجات اور ریونیومیں توازن رکھا جائے گا ۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے ممبران کو یقین دلایا کہ بجٹ میں انہیں ریلیف و مراعات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آخر میں سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے کابینہ کے اراکین اور سینئر ممبران کے ہمراہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کو روایتی پگڑی اور شال اور چیمبر کی شیلڈ بھی تحفہ کے طور پر پیش کی۔
بزنس مین فورم کے لیڈر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور کی سربراہی میں سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدرعبدالجلیل جان اور نائب صدرشہریار خان نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے اُن کے آفس میں ملاقات کی اور اس اہم عہدے پر دوبارہ تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ سرحد چیمبر کے اعلیٰ سطحی وفد نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو سرحد چیمبر آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے بھرپور یقین دہانی کراتے ہوئے سرحد چیمبرکا دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی۔ دریں اثناء سرحد چیمبر کے وفد نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بزنس کمیونٹی کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے کاروبار دوست پالیسیوں کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر بالخصوص قدرتی خزانوں سے بھرا خیبر پختونخوا میں مختلف اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت مقامی تاجر و صنعت کاروں کو سہولیات اور خصوصی مراعات دے جس کے نتیجہ میں بیرونی سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران ٗ نیشنل انسٹی ٹیوٹ پبلک ایڈمنسٹریشن کے زیر تربیت وفد کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر کیا۔ اجلاس کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریار خان ٗ سابق صدور حاجی محمد افضل ٗ ذوالفقار علی خان ٗ ریاض ارشد ٗسابق سینئر نائب صدر شاہد حسین ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین آفتاب اقبال ٗ شمس الرحیم اور احسان اللہ ٗ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن بھی موجود تھے۔ سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران کو ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے سرحد چیمبر کے قیام ٗ اغراض و مقاصد ٗ بزنس کمیونٹی کے لئے ریلیف اور دیگر اقدامات سمیت مستقبل کے پلان کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا گیس ٗ بجلی ہائیڈل پاور جنریشن ٗ گیس ٗ پٹرولیم سمیت دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سیکورٹی کی مخدوش صورتحال ٗ گیس ٗ تیل اور دیگر قدرتی وسائل پر آئینی حقوق کی عدم فراہمی اور سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی میں دیگر مسائل سے ایوان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان سے پشاور میں تعینات ایرانی قونصلیٹ کے فرسٹ قونصل محمد حسن معظمی چیمبر ہاؤس میں ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی تجارت کے فروغ ٗ تجارت میں درپیش مشکلات اور پاک ایران بزنس کمیونٹی کے وفود کی تبادلوں اور علاقائی / ہمسایہ ممالک کے ساتھ معاشی اقتصادی تعلقات کو مستحکم بڑھانے کے بارے میں تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر ایرانی فرسٹ قونصل محمد حسن معظمی نے سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کو 28اپریل سے 2مئی 2025ء تہران میں منعقد ہونیوالے انٹرنیشنل ایکسپو 2025ء کے حوالے سے تفصیلی طوربریفنگ دی اور سرحد چیمبر کے ممبران کو ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے ایرانی فرسٹ قونصل کو تہران میں ایکسپو 2025ء میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا ہے کہ پاک ایران باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے کی کافی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے علاقائی تجارت کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کے استحکام و ترقی کے لئے تجارت اور برآمدات میں درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تجارتی ٗ مذہبی اور ثقافتی رشتہ قائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرحد چیمبر پاک ایران باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے ویزوں میں آسانیاں اور پاک ایران باہمی تجارت میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا ہے۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے کہا ہے کہ انڈسٹریز اکیڈیمیہ کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے گلوبل ویلیج میں تبدیل ہوچکی ہے جہاں پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاروبارو تجارت کے فروغ کے لئے نت نئے طریقوں کے استعمال اور جدت لانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے مزید کہا کہ معاشرتی ترقی میں سائنس اور ٹیکنالوجی (AI)کا کلیدی کردار ہے جس کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈائریکٹریٹ جنرل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت خیبر پختونخوا کے باہمی اشتراک خیبر پختونخواکی سائنس ٹیکنالوجی اور انوویشن کے بارے میں حکمت عملی کے آگاہی / تعارفی سیشن چیمبر ہاؤس میں منعقدہ سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ سیشن کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدر شہریار خان ٗ سابق سینئر نائب صدر شاہد حسین ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد ٗ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری محمد شیراز ٗ ڈائریکٹرجنرل ساجد حسین ٗ سٹریٹیجی فوکل پرسن ڈاکٹر نصرمن اللہ ٗ سرحد چیمبر کے ممبران صدر گل ٗنعیم الرحمان ٗ سید آفتاب حیات ٗ قراۃ العین ٗ فضل واحد ٗ اشتیاق احمد پراچہ ٗ راشد اقبال صدیقی ٗعقیل کیانی ٗ گل رسول ٗفیروز شاہ ٗ آصف خان ٗ سرحد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن سمیت تاجر و صنعت کار بھی موجود تھے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کا کہنا تھا کہ کاروبار اور تجارت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(AI) کا کردار مسلمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٗ انڈسٹریز اور اکیڈیمیہ کا باہمی اشتراک سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بہتر انداز میں فروغ دیاجاسکتا ہے جبکہ کاروباری حضرات اپنے کاروبار و تجارت کووسعت دینے کے لئے دور حاضر کے جدید طریقوں کو اپنانا ضروری ہوچکا ہے اور آج کا سیشن ان کے کاروبار و تجارت کوبہتر انداز میں فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ قبل ازیں سیشن کے دوران پالیسی کے بارے میں جامع ملٹی میڈیا پریذنٹیشن بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے پالیسی کو مزید بہتر بنانے کے لئے سفارشات تحریری طور پر محکمہ کے متعلقہ افسران کوپیش کیں۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمت کی یادداشت کا بنیادی مقصد دونوں چیمبرز صنعت و تجارت کے حوالے سے مشترکہ تحقیق سمیت جائنٹ وینچر کے ذریعے ایک دوسرے پوٹینشل اور مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے فروغ ٗ بین الصوبائی رابطوں کو مضبوط بنانے ٗ معلومات اور بزنس کمیونٹی کے تبادلے اوردیگر اہم شعبہ جات میں تعاون کو بڑھانا ہے۔ باہمی مفاہمت کی یادداشت پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے راولپنڈی چیمبر کے وفد کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدرشہریار خان ٗ بزنس مین فورم کے لیڈر ٗ سابق صدور سرحد چیمبر کے حاجی محمد افضل ٗ ملک نیاز احمد ٗ فواد اسحق ٗ سابق سینئر نائب صدر شاہد حسین ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد ٗ صابر احمد بنگش ٗ سیف اللہ ٗ عباس فواد عظیم ٗ جنید الطاف ٗ گل زمان اور اشتیاق احمد ٗ صدر گل ٗ فضل واحد ٗ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن اور صنعت کار و تاجر بھی موجود تھے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کے اراکین میں چیمبر کے نائب صدر فہد برلاس ٗ سابق صدور راولپنڈی چیمبر چوہدری اے عارف ٗ صبور ملک ٗ ثاقب رفیق ٗ ایم ناصر مرزا ٗ ایم نوید خان ٗ فیاض احمد قریشی ٗ عمران ٗ سردار صدیق شامل تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں فارماسوٹیکل ٗ ماربل ٗ جیمز سٹون ٗ شہد ٗ کارپٹ ٗ فرنیچر انڈسٹریل منرل اور معدنی و قدرتی وسائل آئل ٗ گیس اور ہائیڈرل پاور جنریشن اور دیگر اہم شعبہ جات میں جائنٹ وینچر کے ذریعے سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے ایوان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت فارماسوٹیکل سمیت صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے نادر مواقع موجود ہیں ان سے راولپنڈی چیمبر کے ممبران کو باہمی تعاون کے ذریعے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔ صدر فضل مقیم خان نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے ساتھ باہمی مفاہمت کی یادداشت کا خیر مقدم کرتے ہئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں چیمبرز کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور جائنٹ وینچر کے ذریعے ایک دوسرے کے پوٹنشل ٗ فارماسوٹیکل ٗ آئل ٗ گیس ٗ ہائیڈرل پاور جنریشن سمیت اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں کافی مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کے ممبران کو خیبر پختونخوا کے اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر بزنس مین فورم کے لیڈر غضنفر بلور نے بھی خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی چیمبر کے ساتھ مستقبل میں تعاون کو جاری رکھنے کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی مشکلات سے دوچار ہے اور چیمبرز کے درمیان باہمی تعاون کے ذریعے ہی تمام مسائل کو ایک جامع حکمت عملی روڈ میپ کے تحت حل کرنے کی کوشش کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کراس بارڈر ٹریڈکا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ پاکستانی برآمدات نہ ہونے کے برابر ہے اور حکومت پالیسیوں پر نظرثانی کرکے کاروباری طبقہ کے مسائل کو کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ بعد ازاں راولپنڈی چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت علی ٗ سینئر ممبران ٗ سابق صدور نے بھی خطاب کیا اور دونوں چیمبرز کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور ایک دوسرے کے تجربات اور مشترکہ اقدامات کے لئے راوبطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے مختلف اہم شعبہ جات کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدور حاجی محمد افضل ٗ فواد اسحق ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اوردیگر نے بھی خطاب کیا اور لیڈران اور شرکاء کی جانب سے دونوں چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو سراہا اور باہمی تعاون کے فروغ کے لئے متعدد تجاویز پیش کیں۔ اجلاس کے دوران سینیٹر الیاس احمد بلور کی روح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان نے سٹی یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام برانڈریس فیسٹ 2025ء میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ سرحد چیمبر کے سینئرنائب صدر عبدالجلیل جان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سٹی یونیورسٹی کے اس اقدام کو سراہا اور کہا ہے کہ ایسے پروگرام / فلیسٹ کے ذریعے اکیڈمک اور مارکیٹس کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پراڈکٹ کو بہتر انداز میں مارکیٹ میں متعارف کروانے میں کافی مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں نوجوان کافی ذہین و قابل ہیں جنہوں نے ملک بھر اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بہتر انداز میں لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلیسٹ کے دوران مختلف اشیاء ٗ مصنوعات کومتعارف کرایاگیا جو کہ کافی خوش آئند اور لائق تحسین اقدام ہے اور نوجوان انٹر پینیورز کی مصنورعات کو مارکیٹ میں متعارف کرانے سے ان کی نہ صرف ہنر و قابلیت سامنے آئے گی بلکہ ان میں مزید بہتری اور نکھار لانے میں مارکیٹ سے بھی کافی تعاون ملے گا۔ انہوں نے نوجوان انٹر پینیورز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور بہترطریقہ سے مارکیٹ کرنے کے لئے دورحاضر کے نت نئے طریقے اپنائیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان نے چیمبر کی جانب سے سٹی یونیورسٹی پشاور Festمیں شریک سٹالز ہولڈرز اور طلباء کوہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مہمان خصوصی سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان نے Fest میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور وہاں پر رکھی گئی مصنوعات میں کافی دلچسپی کا اظہار کیا اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔بعد ازاں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان نے اچھی کارکردگی پرمختلف برانڈز کے سٹالز لگانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کا سیرینا ہوٹلز کے ڈائریکٹر سیلز (GB) دیدار علی ٗ اسسٹنٹ ڈائریکٹرسیلز محمد عاقب خان اورسیلز ایگزیکٹو شعیب کشمیری کے ساتھ گروپ فوٹو۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدر فیض محمد فیضی بھی موجود ہیں
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے رحیم خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام چوتھی آل پاکستان چیمبرز پریذنٹس کانفرنس 2025ء میں خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد کاروباری طبقہ کے مسائل کو اجاگر کرکے حکومتی نمائندوں اور پارلیمنٹرین کو ان کے قابل عمل حل کے لئے ایک مشترکہ روڈ میپ پیش کرنا ہے۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے پوٹینشل میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی نشاندہی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ملک بھر میں کاروباری طبقہ انتہائی پریشان اور مشکل حالات سے دوچار ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ حکومت ٹیکس پالیسی پر نظرثانی کرے اور موجودہ ٹیکس گزاروں ٗ کارباری طبقہ پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی بجائے نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ آئندہ مالیاتی بجٹ میں کاروباری طبقہ کو مراعات اور ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور صنعت و تجارت دوست پالیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنائیں تاکہ ملک بھر میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو استحکام و ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ انہوں نے ملک بھر میں تاجروں ٗ صنعت کاروں کو دیگر مسائل کے حل کیلئے کانفرنس کے دوران جامع قابل عمل تجاویز پیش کیں۔ بعد ازاں سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے چولستان کے صحرا پر منعقدہ ریلی میں بھی شرکت کی۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان اور نائب صدرشہریار خان نے دی بینک آف خیبر کے سی ای او / مینجنگ ڈائریکٹر حسن رضا سے دی بینک آف خیبر آفس میں ملاقات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر دی بینک آف خیبر کے ایس ای و پی / گروپ ہیڈ اسلامک بینکنگ گروپ عبداللہ غفار ٗ ایس ای وی پی / گروپ ہیڈ آپریشنز اینڈ سپورٹ امین ساجد اور ایس ای وی پی/ پرنسپل سٹاف آفیسر ٹو ایم ڈی محمد فواد سدوزئی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان اور ایم ڈی / سی ای او دی بینک آف خیبر حسن رضا کے مابین کاروباری حضرات کو چھوٹے پیمانے پر قرضوں کے اجراء میں مشکلات اور خیبر بینک کے ذریعے سہولیات کی عدم فراہمی اور دیگر مسائل کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے کہا کہ دی بینک آف خیبر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار و صنعتوں کو آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے لوگوں کو زیادہ روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔ انہوں نے کہاکہ دی بینک آف خیبر صوبے کا پرائم مالیاتی ادارہ ہونے کے ناطے یہاں کے کاروباری طبقہ کوترجیحی بنیادوں پر زیادہ سے سہولیات فراہم کرے اور خصوصی اقدامات کے تحت کاروبار وصنعت کی حوصلہ افزائی کرے۔دی بینک آف خیبر کے سی ای او / مینجنگ ڈائریکٹر حسن رضا نے سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان اور ان کی کابینہ کے اراکین کو یقین دلایا کہ تاجر وں اور صنعتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے اورانہیں قرضوں کے اجراء میں حائل مشکلات کو دور کرنے سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے عہدیداران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز اور سفارشات سے اتفاق کیا اور صنعت و تجارت کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات کو آسان شرائط اور ڈاکو منٹیشن کی جانچ پڑتال کے بعد جلد سے جلد قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں مجوزہ ٹریفک مینجمنٹ پلان اور تجاوزات کے خاتمے بارے میں اعلیٰ سطح پر قائم کمیٹی میں چیمبر اور تاجروں کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مجوزہ پلان کے نفاذ کے حوالے سے بزنس کمیونٹی / تاجروں کے خدشات اور تحفظات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اسے من و عن و جلد قابل عمل میں بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری شہر بھر میں ناجائز تجاوزات اور ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں تاہم تجاوزات کی آڑ میں کاروبار اور دکانوں اور مارکیٹیں مسمارکرنا کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ اور تجاوزات کو ہٹانے کے پلان تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کے بعد نافذ کرنے پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور اورواٹر اینڈ سینی ٹیشن کمیٹی پشاور کے باہمی اشتراک سے مجوزہ ٹریفک پلان اور تجاوزات کے خاتمہ اور ویسٹ مینجمنٹ بارے میں جامعہ حکمت عملی پلان کے حوالے سے آ گاہی /مشاورتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر پشاور عامر شہزاد ٗسرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدرشہریار خان ٗ سرحد چیمبر کی لاء اینڈ آرڈر سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان ٗ سابق صدور انجینئر مقصود انور پرویز ٗ ذوالفقار علی ٗ سابق سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان ٗسابق نائب صدر جاوید اختر ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران ندیم رؤف ٗ آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد ٗ سیف اللہ خان ٗ مجیب الرحمان ٗ گل زمان ٗ سلطان محمد ٗ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ روڈ پشاور کے صدر وحید عارف اعوان اور اقبال سکندر ٗ فیض رسول ٗ صدر گل ٗ فضل واحد ٗ احسان اللہ ٗ حبیب اللہ زاہد ٗاصغر خان ٗ طاہر نواز ٗ فیروز شاہ ٗ رحمان گل ٗ شاہد خان ٗ اسماعیل صافی ٗ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن سمیت مختلف سیکٹر سے وابستہ کاروباری حضرات ٗصنعتکار و تاجر کثیر تعداد میں موجود تھ ے۔ مشاورتی اسیشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر پشاور عامر شہزاد نے مجوزہ ٹریفک مینجمنٹ پلان اور شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے ایک جامعہ ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے شرکاء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور تاجر برادری سے مجوزہ پلان کو مزید بہتر بنانے سمیت خدشات و تحفظات کو دور کرنے کے لئے تجاویز مانگی ہے۔ سینئر افسر کا کہنا تھا کہ مجوزہ پلان کو جلد ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے سامنے پیش کیا تاہم ان سے قبل تاجر برادری سمیت متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے اور آج کا سیشن اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ سرحد چیمبر کے لاء اینڈ آرڈرسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شوکت علی خان نے شہر بھر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے اور ناجائز تجاوزات کے خاتمہ میں تاجر برادری کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کو ہٹانے کی آ ڑ میں تاجروں اور چھوٹے دکانداروں سے رزق اور روزی ٗ منہ سے نوالے چھینے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری پہلے ہی مشکل حالات سے دوچار ہے ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو کہ صوبائی حکومت متعلقہ محکمہ جات اور تاجر برادری کے درمیان دتصادم و خلیج کا باعث بنیں۔ قبل ازیں سرحد چیمبر کے سابق صدر ذوالفقار علی خان ٗ انجینئر مقصود انور پرویز ٗوحید عارف اعوان ٗ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے مجوزہ ٹریفک مینجمنٹ پلان اور تجاوزات کے خاتمہ کے پلان کو مزید مربوط و موثر بنانے کے لئے متعدد تجاویز اور تاجر برادری کے تحفظات و خدشات کو دور کرنے کے بعد پلان کے نفاذ پر زور دیا ہے۔ اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس پی کے سینئر افسران نے بھی خطاب کیا اور شہر بھر میں صفائی و ستھرائی کے نظام کے حوالے سے ایوان کو بریف کیا۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کر رہا ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تورڈھیر ٗسرحد چیمبر کے سینئرنائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدرشہریار خان ٗ ایف پی سی سی کے سابق صدر اور بزنس مین فورم کے لیڈر غضنفر بلور ٗ سرحد چیمبر کے سابق صدور ریاض ارشد ٗ ملک نیاز احمد ٗ عدیل رؤف ٗ فیض محمد فیضی ٗ بزنس مین فورم کے سینئر رہنما امان اللہ خان مہمند ٗ سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین صدام حسین ٗ آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد ٗ عبدالنصیر ٗ مجیب الرحمان ٗ شمس الرحیم ٗ سلطان محمد ٗ جنید الطاف ٗ عباس فواد عظیم ٗ عدنان ناصر ٗ حسن زاہد ین ٗ سجاد ظہیر ٗ سیف اللہ خان ٗ گل زمان ٗ سابق نائب صدر حارث مفتی ` انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاور کے صدرایوب زکوڑی اور زرک خان ٗ تاجر رہنما حبیب اللہ زاہد ٗوویمن چیمبر کی صدر رابعہ اور نائب صدرزوبیہ عامر اورسرحد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن بھی موجود ہیں۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان اور سینئر نائب صدرعبدالجلیل جان افغان قونصلیٹ پشاور میں پاسپورٹ سروس کے افتتاح کے موقع پر شریک ہیں۔ پاسپورٹ سروس کی افتتاحی تقریب میں پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حمیداللہ ٗ اعلیٰ حکام سمیت امان اللہ حقانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان اور سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان نے افغان قونصلیٹ میں پاسپورٹ سروس کے افتتاح کا خیر مقدم کیا اور پاکستان و افغانستان کے درمیان باہمی تجارتی و اقتصادی اور مذہبی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس موقع پرپاک افغان دو طرفہ تجارت میں درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جہاں پر اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں تاہم حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مقامی سرمایہ کاروں کوخصوصی مراعات اور سہولیات فراہم کرے جس کے نتیجہ میں بیرونی سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہوگاجبکہ پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو Dan Stoenesco نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے پاکستان کے ساتھ مضبوط قریبی سفارتی ٗ تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں انہیں مزید مستحکم وبہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے جو کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے ٗ مختلف اہم شعبہ جات میں جائنٹ وینچر کے ذریعے سرمایہ کاری اور باہمی صنعتی نمائشوں سے مصنوعات کی فروغ سے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدرشہریار خان ٗ سابق صدور سرحد چیمبرحاجی محمد افضل ٗ ذوالفقار علی خان ٗسابق سینئر نائب صدرثناء اللہ خان ٗ ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین عباس فواد عظیم ٗ اشفاق احمد ٗ صابر احمد بنگش ٗ عدنان ناصر ٗ صدام حسین ٗ سیف اللہ خان ٗ شمس الرحیم اور قراۃ العین ٗ صدر گل ٗ اشتیاق احمد پراچہ ٗاصغر خان ٗنعیم الرحمان ٗ حسنین شیراز ٗ احسان اللہ ٗسید اعجاز علی شاہ ٗ فیروز شاہ ٗشاہد خان ٗ سرحد چیمبر کے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن ٗ تاجر و صنعت کار بھی موجود تھے جبکہ رومانیہ کے سفیر کی ٹیم میں منسٹر Plenipotentias ٗ ایڈورڈ رابٹ پریڈا ٗ ہیڈ آف قونصل سیکشن کرسٹین سیلیسن کوروما اور قونصل جنرل رومانیہ سفارت خانہ اسلام آباد Claudiu Vasile Cucu کے علاوہ پشاور میں تعینات رومانیہ کے اعزازی قونصل جنرل مسعود انورقاضی اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران جانب سے پاکستان اوررومانیہ کے درمیان باہمی تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ اقدامات بالخصوص بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے ٗ باہمی صنعتی نمائشوں اور مصنوعات کی ترقی و بہتری کے لئے جائنٹ وینچر پر اتفاق رائے ہوا ہے۔
سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کی قیادت میں سینئرنائب صدر عبدالجلیل جان ٗ سابق صدر فیض محمد فیضی ٗ سابق سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبر ضیاء الحق سرحدی ٗ ایگزیکٹیو کے اراکین آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد ٗ سابق ایگزیکٹو ممبر عفاف علی خان اور امتیاز احمد علی سمیت تاجروں اور ایکسپورٹرز کے اعلیٰ سطحی وفد چیف کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر سے ماڈل کسٹمز ہاؤس پشاور میں ملاقات کر رہا ہے۔ اس موقع پر کلکٹر آپریزمنٹ متین عالم ٗ کلکٹر پریونٹیو ضیاء اللہ شمس اور کلکٹر کسٹمز طورخم شاکر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے چیف کلکٹر کسٹمز کو اضا خیل ڈرائی پورٹ پر تاجروں اور ایکسپورٹرز کو درپیش مشکلات اور طورخم بارڈر پر ٹریڈ کے عمل میں سست روی سمیت ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام کی جانب سے شپمنٹ اور کسٹمز سکواڈ کے حوالے سے مسائل ٗ صوبائی حکومت کی جانب سے 2فیصد سیس کے نفاذ اور کراس بارڈر ٹریڈ سے جڑے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے متعددتجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ چیف کلکٹر کسٹمز جمیل ناصر نے ڈرائی پورٹ اور کراس بارڈر ٹریڈ سے جڑے مسائل کو غور سے سنا اور موقع پر ہی موجود اعلیٰ افسران کو ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں جبکہ انہوں نے سرحد چیمبر اور محکمہ کسٹمز کے درمیان مشترکہ لیزن کمیٹی کے اجلاس اور رابطوں کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیاتاکہ مسائل کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لے کر ان کے حل کیلئے مزید اقدامات کئے جاسکیں۔ اس موقع پر چیف کلکٹرکسٹمز جمیل ناصر اور سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے تاجروں اور ایکسپورٹرز کو یک آواز ہوکر کہا ہے کہ وہ GD کو یکمشت فائل کریں اور یقین دلایاہے کہ GD فائل ہونے کے 3 دن کے اندر کلیئرنس کا عمل مکمل نہ کیا گیا تو اس پرمحکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے اس بات پربھی زور دیا کہ Hand Made Raw Carpet کی امپورٹ GD کو بھی فائل کیا جائے اورکسی بھی غلط فہمی سے اجتناب کیا جائے۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان ڈپٹی کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرام کی دعوت پرڈی سی آفس پشاور میں اہم ملاقات کر رہے ہیں۔ ٹریفک ہیڈکوارٹر کے ایس پی ارباب شفیع اللہ اور پولیس آپریشنز شیرافضل سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے تاجروں کے مسائل بالخصوص پشاورشہر کے گنجان آباد بازار چڑیکوبان سمیت ملحقہ بازاروں میں ٹریفک کے مسئلہ کو واضح طوپر اجاگر کیا اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے 4ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کا مطالبہ کیا جس پر ٹریفک کے ہیڈکوارٹر کے ایس پی ارباب شفیع اللہ نے یقین دلایا ہے کہ سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کی سفارش پر چڑیکوبان بازارملحقہ بازاروں کے صدور کی مشاورت سے بہت جلد ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کردی جائے گی تاکہ بازار میں ٹریفک جام کے مسئلہ فوری حل کیا جاسکے۔ قبل ازیں سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے چڑیکوبان بازار پشاور میں بجلی کی تاروں ٗ ٹیلی فون کے پرانے کھمبوں اور کھدائی کے دوران گڑھوں کے مسئلے کو بھی ڈپٹی کمشنر پشاور ڈویژن سمیت دیگر افسران کے موثر انداز میں اٹھا کر انہیں جلد حل کرنے پر زور دیا ہے۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور ڈویژن اورمحکمہ پولیس اور ٹریفک کے سینئر افسران نے بزنس کمیونٹی کو درپیش تمام مسائل اور دیرینہ مطالبات کے فوری کی بھی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثناء سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے مال کی ترسیل کی دوران پولیس اہلکاروں کے رویے ٗمختلف محکمہ جات کی جانب سے بزنس کمیونٹی کو بے جا جرمانہ کرنے اور پانی کے ضیاع سمیت دیگر مسائل کی بھی نشاندہی کی اور ان مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔
سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان سمال انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر حبیب اللہ عارف کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر چھوٹے کارخانہ داروں اورممبران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر ذوالفقا رعلی صاحبزادہ ٗ ڈی ایم ڈی نعمان فیاض ٗ اور انچارج عتیق الرحمان کے ایم ڈی کے ہمراہ تھے۔ اجلاس کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗسرحد چیمبر کے سابق صدر انجینئر مقصود انور پرویز ٗسرحد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبر ضیاء الحق سرحدی ٗسابق سینئر نائب صدر عمران خان مہمند ٗ سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد ندیم رؤف ٗ حاجی آفتاب اقبال ٗ سیف اللہ ٗ اشفاق احمد اور سابق ایگزیکٹو ممبر عفاف علی خان ٗ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ روڈ پشاور کے صدر وحید عارف اعوان سمیت عاطف رشید خواجہ ٗ مظہر الحق ٗ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر مقتصد احسن ٗ سیکرٹری سہیل انجم اور چھوٹے کارخانہ دار بھی موجود تھے۔سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ چھوٹے پیمانے پر صنعتوں کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ سمال انڈسٹریز پر پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر بے جا ٹیکسوں کو فوری ختم کیا جائے۔ نئی صنعتی بستی کے قیام کے ساتھ ساتھ پہلے سے قائم انڈسٹریل اسٹیٹس کو جدید سہولیات سے آراستہ اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس کے دوران SIDB کے منیجنگ ڈائریکٹر حبیب اللہ عارف اور دیگر افسران نے پشاور میں نئی آباد ہونیوالی چھوٹی صنعتی بستی انڈسٹریل پارک پشاور (IPP) کے حوالے سے تفصیلی ملٹی میڈیا پریذنٹیشن دی اور سرمایہ کاروں اورسرحد چیمبر کے ممبران کو اس پراجیکٹ سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے صوبائی حکومت سے برآمدات پر 2فیصد سیس کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس سے قبل SIDBکے ایم ڈی حبیب اللہ عارف نے سرحد چیمبر کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔
سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان اور سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان کو چڑیکوبان بازار پشاورشہر کے صدر محمد طارق حیدری اور جنرل سیکرٹری حاجی لال مہمند اورچڑیکوبان بازار کے تاجراور دکاندارمبارکباد پیش کررہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدر اور انجمن تاجران کے تاحیات صدر حاجی محمد افضل ٗ ایگزیکٹو ممبران حاجی گل زمان اور صابر بنگش ٗندیم رؤف ٗ حاجی آفتاب اقبال ٗ اشفاق احمد ٗ اشتیاق محمد پراچہ اور حمود الرحمان بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر تاجروں کے وفدسرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان کو مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا جس پر سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے وفد کو تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے تاحیات صدر حاجی محمد افضل ٗ چڑیکوبان بازار کے صدر محمد طارق حیدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان ٗ سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ نائب صدرشہریار خان ٗ سیکرٹری جنرل مقتصد احسن ` فضل ایاد بریالے کا پشاور میں تعینات امریکی قونصل خانہ کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف جان ٹی میکانے کے ساتھ ملاقات کے بعد گروپ فوٹو
سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کی قیادت میں سینئر نائب صدرعبدالجلیل جان ٗ سابق صدر فیض محمدفیضی اور سرحد چیمبر کے ممبر خالد شہزاد پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران پاک افغان باہمی تجارت کی راہ میں حائل مشکلات اور رکاوٹوں کو دورکرنے سمیت آزاد تجارت اور دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پشاورکے چیف منیجروقار علی ملاقات کررہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ٗ ڈپٹی چیف منیجر محمد ہارون اور اسسٹنٹ چیف منیجر اسٹیٹ بینک پشاور عمران خان بھی موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران سے کاروباری طبقہ کے مشکلات اور مسائل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے مشترکہ طور پر عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
سرحد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان ہاتھ کے بنے ہوئے قالینوں کی برآمدات میں حائل مشکلات اور رکاوٹوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان، TDAP کے ڈائریکٹر نعمان بشیر اور SIDB کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نعمان فیاض ٗ سرحد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر سیف اللہ اور سابق ایگزیکٹو ممبرعفاف علی خان سمیت پشاور کے تمام بڑے ایکسپورٹرز نے شرکت کی اور اس سیکٹرسے وابستہ کاروباری افراد کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور ان کے حل کیلئے سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔