خبریں

سر حد چیمبر نے خیبر پختونخوا سے برآمدات کوبڑ ھا نے کیلئے 'انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس مکمل خاتمے کا مطا لبہ

22 October 2026

صدر ملک عمران اسحاق نے کاروبار، تجارت اور برآمدات میں اضا فہ، بہتر ی کیلئے پالیسیوں پر نظر ثانی نا گر یز ہے 

کمرشل ایکسپورٹرز  وفد نے سر حد چیمبر کے  صدر ملک عمران اسحاق سے ملاقات کی اور نئے عہدیداران کو مبارکباد دی۔

خیبر پختونخوا میں ملک کی برآمدات کو بہتر بنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے؛برآمد کنندگان نے کئی مسائل کی نشاندہی کی، چیمبر سے انکے فور ی حل کر انے میں کرد ار ادا کر نے پر زور دیا 

 

 سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک عمران اسحق نے خیبر پختونخوا سے برآمدات کو بڑھانے کیلئے برآمدی اشیاء پر عائد صوبائی 'انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے یہ مطالبہ گذشتہ روز 'کمرشل ایکسپورٹرز جن کا تعلق جیمز اینڈ جیو لری، اور قالین کے سیکٹرز سے تھے کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔وفد کی قیادت چیمبر کے سابق صدر اور پیٹرن ان چیف فیض محمد فیضی کر رہے تھے۔وفد کے اراکین میں خالد سلطان خواجہ، مظہر الحق، عاطف رشید خواجہ، فیاض، عبدالوہاب آفریدی، عصمت زیب، ممتاز اور دیگر شامل تھے۔وفد نے چیمبر کے نئے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کومبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ کمرشل ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اجلاس کے دوران چیمبر کے سینئر نائب صدر نعیم الرحمٰن، بزنس مین فورم کے لیڈر  اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور، سابق نائب صدر شجاع محمد، چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عاطف شہزاد، ملنگ خان، ندیم شہزاد، عابد اللہ یوسفزئی، شاہ محمد، عاصم شہزاد، خالد خان اور زاہد خان، اورعفاف علی خان، احسان اللہ، صدر گل، اشتیاق پراچہ اور فضلِ واحد، سر حد چیمبرکے سیکرٹری جنرل مقتصد احسن اور جیمز اینڈ جیو لری اور قالین کے برآمد کنندگان و درآمد کنندگان بھی موجود تھے۔برآمد کنندگان نے کئی مسائل کی نشاندہی کی، جن میں خاص طور پر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے نفاذ اور اس کے پیچیدہ طریقہ کار، کسٹمز، پولیس اور ایف بی آر سے متعلق معاملات، غیر ملکی سرمایہ کاروں پر عائد پابندیاں، پشاور ایکسپو سینٹر کی تکمیل میں تاخیر، اور جواہرات، زیورات، قالین و دیگر اشیاء کی برآمدات سے جڑے مسائل شامل تھے۔انہوں نے صوبائی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کو مکمل طور پر ختم کرنے، برآمدی رقوم کی وصولی کے طریقہ کار کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ طویل با رڈز بندش کے باعث کاروباری و تجارتی سرگرمیوں اور برآمدات کو شدید نقصان ہو ا ہے انھو ں نے با ر ڈز بند ش کے بعدخیبر پختو نخوا سے ایکسپورٹ کو بڑ ھا نے کیلئے متبا دل مار کیٹ فر اہم کر نے کیلئے اقدا مات پر زور دیا ہے۔ صدر ملک عمران نے اس موقع پر ا ظہار خیا ل کرتے ہو ئے اہم ترجیحا ت اور اقدامات پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کاروباری برادری کے مسائل کا حل چیمبر کے اولین ایجنڈے میں شامل ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ خیبر پختونخوا میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جو ملک کی برآمدات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک عمر ا ن ا سحق نے حکومت کی 'برآمدات پر مبنی ترقی کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کی اور یقین دلایا کہ خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری ملک کی برآمدات کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ انہیں کاروبار اور برآمدات کے لیے سازگار بنایا جا سکے۔سر حد چیمبر کے صدر ملک عمر ا ن اسحقنے کاروباری برادری کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے وعدہ کیا کہ آج کے اجلاس میں برآمدات کے حوالے سے جن مسائل اور رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، انہیں صوبائی اور مرکزی سطح پر متعلقہ حکام کے سامنے مؤثر طریقے سے اٹھایا جائے گا تاکہ ان کا فوری حل نکالا جا سکے۔

مقتصد احسن،

سیکرٹری جنرل

NEWS