خبریں

سر حد چیمبر میں بزنس مین فور م کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور کی پہلی برسی پر دعا ئیہ تقر یب، قرآن خوانی کا اہتمام

15 November 2025

 سر حد چیمبر میں بزنس مین فور م کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور کی پہلی برسی پر دعا ئیہ تقر یب، قرآن خوانی کا اہتمام
 
 شرکاء نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے خصو صی دعا کی

تاجر برادری کی خدمت جاری رکھنے کیلئے سینیٹر الیاس احمد بلور کے مشن کو پورا کرنے کا عزم 
  
بلور ہاؤس میں بھی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں گورنر خیبرپختونخوا نے بھی شرکت کی
 
 بزنس مین فورم کے رہنما اور ملک کے ممتاز صنعتکارمرحوم سینیٹر الیاس احمد بلور کی پہلی برسی کے موقع پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں دعا ئیہ تقر یب اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر شرکاء نے سینیٹر الیاس احمد بلور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔اس موقع پرسرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد ند یم، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور بزنس مین فور م کے لیڈر غضنفر بلور، سابق صدور انجینئر مقصود انور پرویز، فواد اسحاق، ذوالفقار علی خان، فضل مقیم خان، سابق سینئر نائب صدور عنا یت خان، شاہد حسین، ثناء اللہ خان اور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ار اکین آفتا ب اقبال، عباس فواد عظیم، سیف اللہ خان ٗاشفاق احمداور ممبران جواد احمد کاظمی، شاہد خان، عفاف علی خان، منور خورشید، نعیم الرحمن، احسان اللہ، نعیم قاسمی، راشد اقبال صدیقی، صدر گل، فضل واحد،اشتیا ق احمد پراچہ، خالد پختون یار،سیکر ٹر ی جنر ل مقتصد احسن، تا جر ر ہنما،صنعت کار اور دیگربھی موجود تھے۔ 

شرکا ء کا اس موقع پر مرحوم سینیٹر الیاس احمد بلور کی پہلی برسی کے موقع پر خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اوران کے مشن کی تکمیل اور نقشہ قدم پر چل کر کاروباری برادری کی بے لو ث اور بلا امیتاز خد مت کا سلسلہ جار ی رکھنے کا عزم کیا۔شر کا ء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ 

بعد ازاں بلور ہاؤس میں دعائیہ تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر اور مرحوم کے بھائی الحاج غلام احمد بلور ٗ سابق وفاقی سیکرٹری عزیز احمد بلور ٗ انجینئر زاہد عارف ٗ سید سلطان آغا ٗ شیر باز بلور ٗبلور خاندان سمیت گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، تاجروں، سرحد چیمبر کے اراکین، دوست احباب، اہم شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ 

NEWS